پاکستانی جیولن سٹار ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

37

اسلام آباد،06 اگست(اے پی پی): پاکستانی جیولن سٹار ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے،انہوں نے 86.59 میٹر لمبی تھرو کی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

پاکستان اتھلیٹکس سٹار ارشد ندیم نے اب تک  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوکیو اولمپکس 2022 میں 84.62 میٹر کے فاصلے کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے، وہ کانسی کا تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ سے صرف 0.82 میٹر پیچھے تھے۔

اپنے کامیاب اولمپک ڈیبیو کے بعد، ندیم نے 2022 کے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں بہترین کارکردگی کے ساتھ گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ اس کے بعد انہوں نے 2023 کی عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جو ان مقابلوں کی تاریخ میں پاکستان کا پہلا تمغہ تھا۔

وہ پاکستان میں ایتھلیٹکس کے مستقبل کے لیے امید کی کرن کے طور پر سامنے آئے ہیں اور پیرس اولمپکس میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی نظریں ان پر ہوں گی۔

ارشد ندیم کی اب تک کی دس بہترین پرفارمنسز میں انہوں نے  85 میٹر کا ہدف 2021 میں جاپان میں 32ویں اولمپک مقابلوں میں عبور کیا۔

پیرس اولمپکس 2024 میں86.59 میٹر لمبی تھرو کی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،2022 میں برمنگھم میں دولتِ مشترکہ کھیلوں میں انھوں نے 90.18 میٹر دور جیولن پھینک کر اپنے کریئر کی بہترین کارکردگی دکھائی تھی۔