قصور،3اگست(اے پی پی):ملک بھرکی طرح ضلع قصورمیں یوم استحصال کشمیر بھرپورطریقے سے منایاجارہاہے،ریلیوں اورسیمینارکاانعقادکیاجارہاہے۔
اسحوالے سے قصورکے مختلف مکتبہ فکرکے شہریوں نے ”اے پی پی“سے اظہارخیال کرتے ہوئے بتایاکہ ہم حکومت پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ عوام کیساتھ مل کر5اگست یوم استحصال کشمیر کوملک بھرمیں بھرپور طریقے سے منارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے”یہ لازم وملزوم ہے“یہ ہمارا اٹوٹ حصہ ہے،کشمیر کیساتھ ہماری وابستگی لا زوال ہے، ہم کشمیریوں کی آواز ہیں،5 اگست 2019 تاریخ کا وہ سیاہ دن تھا جس دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کئے،کشمیریوں نے جرات اور بہادری سے بھارتی مہم کو نا کام بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی قوم کشمیریوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور کشمیریوں کی آزادی تک انکے ساتھ کھڑی ہے،ہم اپنا تن من دھن کشمیری بھائیوں کیلئے قربان کرنے کیلئے تیارہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے کشمیرپرغاصبانہ قبضہ کرکے کشمیری بھائیوں کو اُن کے بنیادی حقوقآزادی خودمختاری اورحق خود ارادیت سے محروم کررکھاہے بحیثیت پاکستانی قوم ہم سب پر فرض ہے کہ ہم دنیاکو یہ پیغام دیں کہ کشمیری عوام کو اُن کے بنیادی حقوق،آزادی خودمختاری اورحق خود ارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار اداکریں تاکہ وہ بھی آزادانہ زندگی گزار سکیں۔انشاء اللہ وہ دن دورنہیں جب کشمیرپاکستان کا حصہ ہوگا۔