اوکاڑہ،18 جنوری(اے پی پی): آل پنجاب نیزہ بازی مقابلہ جات (لاہور ریجن) کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلوں میں پنجاب بھر سے مایا ناز نیزہ بازوں نے حصّہ لیا۔
مقابلوں کے دوران خوبصورت اور دیدہ زیب گھوڑوں کو سجا کر نوجوان سر پر پگڑی باندھے ہاتھ میں نیزے لیے میدان میں آئے، ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کے رقص اور پنجاب کی بولیاں بولتے ہوئے ریفری کی سیٹی بجتے ہی گھوڑوں کا بھاگنا دیکھ کر عوام لطف اندوز ہوئی۔
آل پنجاب نیزہ بازی مقابلہ جات کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید، ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے شرکت کی۔
تاریخ میں پہلی بار آل پنجاب نیزہ بازی مقابلہ جات ہونے پر عوام میں جوش و خروش پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ نیزہ بازی پنجاب کا ثقافتی کھیل ہے اور ہمارے بڑوں کی ریت بھی ،ضلعی انتظامیہ کی کاوش پر شہری خوش ہیں۔