ایف نائن پارک  اسلام آبادمیں ٹینٹ پیگنگ مقابلوں کی تقریب کا انعقاد

1

اسلام آباد، 18فروری(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے ایف نائن پارک میں ٹینٹ پیگنگ مقابلوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ملک بھر سے آئے مختلف ٹینٹ پیگنگ کلبز نے شرکت کی۔مقابلوں میں مختلف گھڑ سواروں کی جانب سے فن کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

تقریب میں عالمی بینک کے وفد نے  خصوصی شرکت کی اس علاوہ ڈی سی اسلام آباد سمیت ضلعی انتظامیہ کے عہدیداران ،شائقین کی کثیر تعداد نے فیملیز کے ساتھ بھی شرکت کی۔