لاہور، 26 فروری (اے پی پی): صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس میں مائنز اینڈ منرل محکمہ کے ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بلیغ الرحمٰن اور ڈی جی مائز اینڈ منرل راجہ منصور احمد نے صوبائی وزیر کو سیمنٹ انڈسٹری سے متعلق کیس پر بریفنگ دی۔
وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے ہدایت دی کہ محکمہ مائز اینڈ منرل ہائی کورٹ میں اپنے کیس کو بھر پور انداز میں پیش کرے۔ ڈی جی مائنز اینڈ منرل نے کہا کہ کیس کا دفاع بھرپور انداز میں کر رہے ہیں۔
ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ کیس میں کامیابی سے حکومت پنجاب کو 11 ارب کا فائدہ ہوگا۔ صوبائی وزیر نے ہدایت دی کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس ماںئنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے تمام کیسوں میں مکمل سپورٹ کرے۔