ملک بھر میں 7 ملین سے زائد گھرانے کرائے کے مکانات میں قیام پذیر ہیں

1

اسلام آباد، 25 فروری (اے پی پی):ملک بھر میں 7 ملین سے زائد گھرانے کرائے کے مکانات میں قیام پذیر ہیں، جو کہ پاکستان کے کل گھرانوں کا 13.6 فیصد ہے۔

گیلپ پاکستان کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد سب سے آگے ہے، جہاں 35.6 فیصد گھرانے کرائے پر رہتے ہیں۔

 صوبائی سطح پر سندھ کے شہری علاقوں میں 29.1 فیصد، خیبرپختونخوا میں 27.5 فیصد، پنجاب میں 23.1 فیصد،اور بلوچستان میں 18.3 فیصد گھرانے کرائے کی رہائش پر انحصار کیے ہوئے ہیں۔