لاہور، 26 فروری(اے پی پی): سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید سے ورلڈ بنک کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ورلڈ بنک وفد میں جاپان سے ڈونگ کیو کاک ارجنٹائن سے ڈیویسن ،وکٹر اینڈو اور احتشام شامل تھے۔ ترجمان بورڈ آف ریونیو نے بتایا کہ ملاقات میں پلس پرا جیکٹ کی کارکردگی اور آئی ٹی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی پیلرا اور ایم ڈی پلس پراجیکٹ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
سینئر لینڈ ایڈمنسٹریشن ڈونگ کیو کی قیا دت میں ورلڈ بینک ما ہرین نے پلس پرا جیکٹ کی کا ر کردگی کا جائزہ لیا۔ وفد نے تما م اہدا ف کو بروقت مکمل کر نے پر اطمینان کا اظہار کیا اور بورڈ آف ریونیو کے کردار کو سراہا۔
اجلاس میں پلس پرا جیکٹ کے تحت آ ئندہ کے اہداف بھی مقر ر کئے گئے۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ آئی ٹی اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹاپ ترجیحات ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ پراجیکٹس مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔
ایس ایم بی آر نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ انھوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو میں آڈٹ سسٹم کو مزید شفاف اور موثر بنا رہے ہیں۔ تمام تر ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے ۔ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے کہا کہ سروس ڈیلیوری کی فراہمی اور اینڈ سورس کو سہولت بنیادی ترجیح ہے۔ ریونیو کولیکشن میں شفافیت اور میرٹ بنیادی اصول ہے۔