پاکستان جاپان بزنس فورم کے وفدکی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات

1

اسلام آباد،18فروری(اے پی پی):پاکستان جاپان بزنس فورم  کے وفد نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت چیئرمین پی جے بی ایف مرتضیٰ وائی مندوی والا نے کی۔

ملاقات کے دوران، دونوں نے پاکستان-جاپان مشترکہ بزنس ڈائیلاگ کے جلد انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر تجارت نے پی جے بی ایف کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے، دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں بزنس کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔

چیئرمین پی جے بی ایف نے حکومت اور تجارتی شعبے کے درمیان مشترکہ مذاکرات کے ساتھ ساتھ B2B میٹنگز کے انعقاد کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔

 وزیر تجارت جام کمال خان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کاروباری برادری دوطرفہ تعلقات میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس ملاقات میں لاہور میں پہلی فوڈ ایگ مینوفیکچرنگ ایکسپو کے انعقاد کے بارے میں بھی بتایا گیا، جو دونوں ممالک کے کاروباری تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گی۔

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کو آٹوموبائل سے آگے دیگر شعبوں تک وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر نے وزیر تجارت کو حکومتی اقدامات پر بریفنگ دینے کی دعوت دی۔