کوئٹہ، سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

2

کوئٹہ ،27 فروری (اے پی پی )؛ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مغربی ہواوں کا سلسلہ  صوبے  بھر میں جاری ہے ۔ گزشتہ روز سے کوئٹہ شہر میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

رواں سال جنوری اور فروری میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی وجہ سے صوبے میں خشک سالی کے  امکانات بڑھ گئے تھے۔ کوئٹہ میں بارش کے بعد شہری موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

شہر میں بارش کے باعث مختلف سڑکوں پر ٹریفک شدید جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، چمن، ژوب، سبی، ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔