آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس افسران اور جوانوں کے ہمراہ عیدالفطر کی نماز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی

2

لاہور، 31 مارچ(اے پی پی): آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اظہر اکرم، آئی جی موٹر وے راجہ رفعت مختار، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، ڈی  آئی جی /سی ٹی او ٹریفک  اطہر وحید، ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ریٹائرڈ و حاضر سروس اعلٰی پولیس افسران اور  جوانوں کے ہمراہ عیدالفطر کی نماز ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی۔

ڈی ائی جی آپریشنز لاہور محمدفیصل کامران،ایس ایس پیز، ایس پیز سمیت پولیس افسران واہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نماز عید الفطر کے بعد ملکی تعمیر و ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئےخصوصی دعائیں مانگی گئیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا پولیس کی یادگار پر سلامی دی،آئی جی پنجاب نے یاد گار شہدا پولیس پر پھولوں کی چادر چڑھائی، شہدا کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ،امن و امان کیلئے پنجاب پولیس کے جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا،انھوں نے کہا کہ شہداء پولیس کی بے پایاں قربانیوں کی وجہ سے ہی آج ہم امن کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ عید الفطر پر صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پنجاب پولیس عبادت گاہوں، اہم مقامات اور شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، پنجاب پولیس کے 52 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔