اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم کا لاہور میں جاری کیمپ مکمل ہو گیا

28

اسلام آباد،19مارچ(اے پی پی):اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم کا لاہور میں جاری کیمپ آج مکمل ہو گیا۔قومی ٹیم کل رات سعودی عرب روانہ ہوگی ۔

قومی ٹیم قومی ایرلائن کی پرواز سے لاہور سے دمام پہنچے گی جبکہ بیرون ملک مقیم قومی کھلاڑی سعودی عرب میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔پاکستان اور شام کا میچ 25 مارچ کو الاحساء میں شیڈول ہے یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے کھیلا جائے گا۔