اسلام آباد، 5مارچ(اے پی پی):رمضان المبارک کے حوالے سے سستے بازاروں کا قیام،کمشنر اسلام آباد کا ڈی سی کے ہمراہ مختلف سٹالز کا دورہ کیا ،کمشنر اسلام آباد نے سستے چینی پوائنٹس کا بھی دورہ کیا۔
کمشنر اسلام آباد نے سبزیوں و پھلوں کی کوالٹی بھی چیک کی،دورے کے دوران کمشنر اسلام آباد نے شہریوں سے ریٹ لسٹس سے متعلق دریافت کیااورضلعی انتظامیہ افسران کی جانب سے سپر سٹورز کی بھی انسپکشن کی۔ڈی سی اسلام آباد نے کاؤنٹرز پر ریٹ لسٹ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی سی عرفان میمن کی جانب سے کمشنر اسلام آباد کو بریفنگ دی گئی۔شہریوں کو مارکیٹ سے 30 روپے کم فی کلو چینی فراہم کی جا رہی ہے۔
عرفان میمن نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔شہر بھر میں رمضان بازار اور 17 فئیر پرائس شاپس قائم ہیں،تمام سٹالز پر سرکاری نرخ نامے کو چسپاں کرنا یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ڈی سی اسلام آبادنے کہا کہ گراں فروشوں و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات کا بھی اندراج کیا جا رہا ہے۔