اسلام آباد،6مارچ(اے پی پی): شعیب اختر کیپیٹل پریمئر لیگ (سی پی ایل) کے گرینڈ ایمبیسیڈر بن گئے۔ اسلام آباد میں معروف کرکٹر شعیب اختر اور سی پی ایل کے صدر چوہدری ارشد علی بھیگا اور درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
تقریب میں سی ایی او آفتاب نئیر، سی پی ایل کے ایمبیسیڈر، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، وقار احمد خان ڈائریکٹر کرکٹ افیئرز اور گرین ٹورزم کے بریگیڈیئر احسن آفریدی شام تھے۔
سی پی ایل کے گرینڈ ایمبیسیڈر شعیب اختر نے کہا کہ یہ لیگ سمندر پار پاکستانی کو پاکستان سے جوڑنے اور ملک میں چھپے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر لانے کی ایک اہم کاوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لیگ باقی لیگز سے منفرد اس لیے ہے کہ یہ پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ محسن نقوی صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ملک میں بہترین انفرااسٹرکچر انتہائی قلیل عرصہ میں تعمیر کرکے دیا اور چیمپینز ٹرافی جیسا میگا ایونٹ پاکستان میں منعقد کرایا، پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نا پہلے تھا نا اب ہے ملک بھر کہ اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرے پڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کیپٹل پریمیئر لیگز سے ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور جہاں سے ہوسکا ٹیلنٹ سے نکال کر سامنے لاؤں گا۔سی پی ایل گراس روٹ پر کام کر رہی ہےکھلاڑیوں کو دھونڈ کر نکالیں گے۔ہر گلی ہر محلے سے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں گے۔
صدر چوہدری ارشد کا کہنا تھا کہ فخر محسوس کر رہا ہوں کہ وہ شخص ساتھ موجود ہیں جن کو پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کا کہنا تھا شعیب اختر کا نام میرٹ ہے، سی پی ایل میرٹ پر پاکستان کی لیگ بنے گی۔
سی پی ایل کے سی ایی او نئیر افتاب نئیر صدیقی نے کہا کہ کرکٹ صف اول کا کھیل ہے، کھیل اور موحول دوست اقدامات اٹھانے میں اپنا پورا تعاون پیش کریں گے۔سی پی ایل کی افتتاحی تقریب مئی میں ہوگی، جس میں ملک بھر کی نمائیندہ 7 ٹیمیں اور ایک اوورسیز پاکستانیز کی ٹیم بھی شامل ہوگی۔