قصور۔7مارچ (اے پی پی): رمضان المبارک کامقدس‘نیکیوں‘رحمتوں‘ برکتوں اوربخشش کا مہینہ جاری و ساری ہے اسی حوالے سے اے پی پی نیوزکے پلیٹ فارم سے رمضان ٹرانسمیشن پروگرام کا انعقادکیاجارہاہے۔ پروگرام میں قصورکے نامورمذہبی سکالر‘فاضل تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان وخطیب وامام جامع مسجداتفاق قصور ،حضرت علامہ مولانا قاری شاہدرسول نقشبندی نے شرکت کی ۔
حضرت علامہ مولاناقاری شاہدرسول نقشبندی نے “اے پی پی ” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشادفرمایاہے کہ“اے ایمان والو!تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں جیساکہ تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم متقی بن جاؤ۔”۔نبی کریمﷺ نے ارشادفرمایا کہ “جب ماہ ِ رمضان المبارک کا مہینہ آتاہے تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اورجہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں۔“
قاری شاہدرسول نقشبندی نے بتایاکہ نبی کریمﷺنے ارشادفرمایاہے کہ “ہر شے کی زکٰوۃ ہوتی ہے اورجسم کی زکٰوۃ روزہ ہے۔جومسلمان اللہ تعالیٰ کی رضاحاصل کرنے کیلئے رمضان المبارک کے روزے رکھتاہے تواللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا اُس پر نزول ہوتاہے۔