قصور: رمضان المبارک میں سحر وافطار کے اوقات میں بازار پر رونق

0

قصور۔10مارچ (اے پی پی ):رمضان المبارک آتے ہی افطاری کے موقع پرجگہ جگہ کھانے پینے کی اشیاء کے مختلف سٹالزلگ جاتے ہیں۔کہیں پر گرماگرم سموسمے نکالے جارہے ہیں تو کئی پر گرماگرم کچوریاں نکالی جارہی ہیں توکہیں پر گرم گرما چکن رول نکالے جارہے ہیں توکئی پرروزہ دار افطاری کیلئے فروٹ چاٹ خریدرہے ہیں توکہیں پر شہری گول گپے اورکھجوریں خریدرہے ہیں۔

 شہریوں نے ”اے پی پی نیوز“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں رمضان المبارک کی برکت اوررحمت سے  نوازاہے‘ رمضان المبارک کے روزے اچھے گزررہے ہیں‘اللہ تعالیٰ سب کو روزے رکھنے کی توفیق دے‘جوبھی اِس ٹھنڈے موسم میں روزے نہیں رکھتاتوپھر اُن کا اللہ ہی حافظ ہے۔

شہریوں کا کہناتھاکہ افطاری کے لئے سموسے‘کچوریاں‘چکن رول‘فروٹ چاٹ اورگول گپے خریدنے کے لئے آئے ہیں۔