قومی معیشت کے استحکام کے لیے برآمدات میں مزید اضافہ ناگزیر ہے،جام کمال خان

30

اسلام آباد، 22 مارچ (اے پی پی): وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہ قومی معیشت کے استحکام کے لیے برآمدات میں مزید اضافہ ناگزیر ہے-

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت داخلی اجلاس منعقد ہو،اجلاس میں ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ پر غور کیا گیا-

اجلاس  میں بتایا گیا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں تیزی، ملبوسات کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستانی ملبوسات کی برآمدات 6.2 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئیں ہیں-

                جام کمال خان نے بتایا کہ   ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر توجہ برآمدات کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے،پاکستان کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ برازیل سے سیکھنے کی ضرورت ہے-

اجلاس میں بتایا گیا کہجدید ٹیکنالوجی، معیاری بیج اور میکانائزڈ فارمنگ سے کپاس کی پیداوار میں اضافہ ممکن  ہے،برآمدات بڑھانے کے لیے قلیل، درمیانی اور طویل مدتی ورک پلان کی تیاری مکمل ہو گئی ہے    جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (MSME) کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی-

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں مسابقت کے لیے پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر  زور دیا گیا-