ملتان ،28فروری(اے پی پی):محمد نواز شریف یونیورسٹی اف ایگریکلچر، ملتان کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام سپورٹس گالا 2025 کا کامیاب انعقاد کیا۔
اس سپورٹس گالا میں فٹبال، باسکٹ بال، رسہ کشی اور سائیکلنگ کے مقابلہ جات ہوئے جس میں جامعہ کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کھیلوں کی زریعےیکجہتی کو فروغ دیا۔
قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق نے سپورٹس گالا کا افتتاح کرتے ہوئے منتظمین اور شرکا کی کاوشوں کو سراہا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں انہوں نے کہا کہ سپورٹس گالا ہمارے جامع تعلیمی وژن کا عکاس ہے، جہاں جسمانی صحت اور ٹیم ورک تعلیمی کامیابیوں کی طرح ہی اہم ہیں ،یہ تقریب ہمارے طلبا کی صلاحیتوں اور سپورٹس کے لئے فیکلٹی کی لگن کو ظاہر کرتی ہے۔
ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر ارسلان خان کی قیادت میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس نے کوچ قیصر جاوید، محمد سجاد اور عظمیٰ کی معاونت سے تقریب کو بھرپور طریقے سے منعقد کیا۔ سپورٹس کلب کے صدر علیم ظفر کی سربراہی میں اس دوران کلیدی کردار ادا کیا گیا ۔
اس سال کے گالا کا ایک اہم سنگ میل طالبات کے لیے پہلی بار باسکٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد تھا، جسے ہال وارڈن آفس اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
ڈاکٹر مرزا عبد القیوم (ہال وارڈن)،سپرنٹنڈنٹ ملبری کورٹس ڈاکٹر فرخ بیگ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نادر نقاش، جناب عبدالرحمٰن،اور علی رابش اور ہاسٹل ٹیم نے مل کر اس تاریخی قدم کو کامیاب بنایا، یونیورسٹی میں کھیلوں کے پروگراموں کی جانب ایک پیش رفت ہے۔
تمام شعبہ جات کے طلبہ نے جوش وخروش سے حصہ لیا، جبکہ تماشائیوں نے دلچسپ میچز اور ریسوں میں ٹیموں کا پرتپاک ساتھ دیا۔ فٹبال اور باسکٹ بال کے فائنلز نے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا، جبکہ رسہ کشی اور سائیکلنگ ریسوں میں طلبہ نے عزم اور رفتار کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ شعبہ کمپیوٹر سائنس نے فٹبال چیمپئن شپ جیت لی جبکہ ایگری اکنامکس کی طالبات نے باسکٹ بال چیمپئنز کا خطاب اپنے نام کیا۔
کمپیوٹر سائنسز کے شعبے نے فٹبال چیمپئن شپ جیتی، جبکہ زرعی معاشیات کی طالبات نے باسکٹ بال چیمپئنز کا اعزاز حاصل کی۔
ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر ارسلان خان نے کہا کہ سپورٹس گالا 2025 کو ملنے والا زبردست ردعمل ہمارے طلبہ کی کھیلوں کے لیے محبت کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم جامعہ انتظامیہ اور ہال وارڈن ٹیم کی بے پناہ حمایت کے شکرگزار ہیں جس نے اس تقریب کو یادگار بنایا۔
اختتامی تقریب میں فاتحین کو ٹرافیاں اور تمغے پیش کیے گئے جبکہ شرکا نے جامعہ کے طلبہ کی جسمانی صحت، اور کھیلوں کی روایت کو برقرار رکھا۔