ملتان- پولیس پبلک سکول اینڈ کالج میں نئے بلاک کی تعمیر کا کام تکمیل کے قریب

2

ملتان، 12 مارچ (اے پی پی):ملتان پولیس پبلک سکول اینڈ کالج میں نئے بلاک کی تعمیر کا کام تکمیل کے مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ فالزسیلنگ اور ٹائلوں کی تنصیب کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے، جس کے فوری بعد پینٹ کا کام شروع ہو جائے گا۔

یہ تاریخی منصوبہ آئندہ تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل مکمل طور پر فعال ہو جائے گا، جو پولیس اہلکاروں اور عوام کے بچوں کو بہترین اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔