ملتان :ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان کا مدنی اور شاہ شمس پارک کا دورہ

4

ملتان۔ 12 مارچ (اے پی پی):ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے بدھ کے روز  مدنی پارک میں سپیشل بچوں کے لیئے بنائے گئے کارنر کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے لینڈ سکیپنگ،صفائی اور پینٹ ورک کے احکامات جاری کئے۔ڈائریکٹر جنرل نے شاہ شمس پارک میں چڑیا گھر کا بھی معائنہ کیا اور سہولیات کو بہتر کرنے کے احکامات جاری کیئے۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ مدنی پارک میں سپیشل بچوں کے کارنر میں لینڈ سکیپنگ اور جھولوں کو بہتر حالت میں بحال کرنے کے حکامات جاری کر دیئے ہیں،پارک کے دیگر امور بھی بہتر کئے جائیں گے۔شاہ شمس پارک میں چڑیا گھر کے دورہ کے موقع پر کہا کہ پرندوں اور جانوروں کے لیئے مناسب انتظامات کیئے جائیں مناسب خوراک کی فراہمی اور موسم کی مناسبت سے جانوروں کی دیکھ بھال کی جائے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ شہر کے پارکوں میں سہولیات کی فراہمی اور بہتری کے لیئے کوشاں ہیں۔