نگہبان رمضان پیکج، سہولت رمضان بازار بارے جائزہ اجلاس

2

ملتان،10 مارچ(اے پی پی): کمشنر عامر کریم خان  کی زیر صدارت  نگہبان رمضان پیکج، سہولت رمضان بازار بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ  ڈویژن میں مستحق گھرانوں تک امدادی پے آڈر کی تقسیم رواں ہفتے مکمل کرلی جائے گی اور کہا رمضان بازاروں میں شہریوں کی آمد و رفت، خرید و فروخت حکومتی اقدامات کی کامیابی کا اعتراف ہے،رمضان بازار میں ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔انہوں نے گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا حکم دیا اور کہا حکومت کی گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی واضح ہدایات ہیں اور کہا ڈپٹی کمشنر اشیاء خورد ونوش کی قلت میں ملوث کمیشن مافیا کو جیل بھجوائیں۔

عامر کریم خاں نے کہا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑے ذخیرہ اندوزوں،گرانفروشوں پر ہاتھ ڈالیں اور کہا افسران بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے مسلسل مانیٹرنگ کریں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ افسران نے بریفنگ دی اجلاس میں ڈویژن بھر میں گرانفروشوں کے خلاف جاری آپریشن کا تفصیلی جائزہ  لیا گیا۔