لاہور، 28 فروری(اے پی پی): وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کی زیر صدارت پنجاب ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل افیکٹونیس پروگرام (پرائڈ ) کی پروجیکٹ سٹیرنگ کمیٹی کا نواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبےمیں مالیاتی و انتظامی امور کی ڈیجیٹلائزیشن میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس نے ای پروکیورمنٹ سسٹم کو موثر بنانے کے لیے صارف کے تجربے کے تجزیے کی منظوری دی۔ اجلاس میں پیپرا، بورڈ آف ریونیو اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو آئی ٹی آلات و خدمات کی فراہمی اور قدرتی آفات اور ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ سٹریٹجی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں گورننس کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ صوبے میں فنانشیل ٹرانسپیرنسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سرکاری خریداریوں میں شفافیت اور آسانی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ ای پروکیورمنٹ سسٹم کے نفاذ سے مالیاتی بد انتظامیوں کا خاتمہ ہو گا۔ ڈیجیٹل پروکیورمنٹ وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنائے گی ۔
مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ آ ئی ٹی آلات کے استعمال وقت،انسانی وسائل اور اخراجات میں کمی ہو گی۔ ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ سٹریٹجی قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے مالی اثرات سے نمٹنے میں معاون ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ صوبے میں مالیاتی نظم و نسق کی ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کو تیز تر کیا جائے گا۔