پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام ڈی جی پی ایچ اے رمضان کرکٹ کپ 2025 کا انعقاد

13

اسلام آباد،7فروری(اے پی پی): پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام ڈی جی پی ایچ اے رمضان کرکٹ کپ 2025 کا انعقاد۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اور ٹورنامنٹ ٹرافی کی بھی رونمائی کی۔

ڈی جی پی ایچ اے رمضان کرکٹ کپ میں 16 ٹیمز شرکت کر رہی ہیں، ٹیموں میں مختلف ڈیپارٹمنٹس اور پروفیشنل کرکٹ کلب کی ٹیمیں میں شامل ہیں۔

 ٹورنامنٹ کا انعقاد کلین اینڈ گرین مشن کے ساتھ ساتھ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنا ہے ۔

ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پی ایچ اے راولپنڈی کے عوام کو خوبصورتی اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی کوشاں ہے، چاہتے ہیں راولپنڈی کی عوام کی بہترین خدمت کریں،راولپنڈی کے لوگوں کو کھیلنے اور کھیل دیکھنے کے بہترین موقع فراہم کریں گے،رمضان میں ایونٹ کے انعقاد کا مقصد یوتھ کو انگیج کرنا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر مسعود انور کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنا پی ایچ اے کا ایک احسن اقدام ہے،نوجوانوں کو صحت افزا سہولیات اور کھیلوں کے مواقع فراہم کر کے ان کی بہترین افزائش کی جا سکتی ہے۔