پاکستانی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ نیوزی لینڈ پہنچ گیا

2

اسلام آباد،13 مارچ(اے پی پی ): پاکستان کی کرکٹ ٹیم  کا  ٹی ٹونٹی سکواڈ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کرائسٹ چرچ پہنچ گیا۔

 پاکستانی ٹیم آج آرام کرے گی، قومی سکواڈ کل مقامی وقت کے مطابق 1 بجے پریکٹس کرے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی۔