ڈی سی لاہور کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک

1

لاہور ،4 مارچ(اے پی پی) : رمضان المبارک کا آج تیسرا روزہ/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی کے خلاف متحرک رہے ۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہے۔فراہم کردہ ریلیف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے انسپکشنز، بھرپور جرمانے عائد ،مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

426 مقامات پر خلاف ورزیاں، سخت ایکشن  2 مقدمات کا اندراج، 221 وارننگز، 50 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اور کسی کو بھی شہریوں کو لوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

 ڈی سی لاہور نے بتایا کہ انتظامی افسران رمضان المبارک میں فیلڈ میں متحرک ہیں،اور سہولت رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔