ملتان،05مارچ (اے پی پی):کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی زیر صدارت مجوزہ سالانہ ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر عامر کریم خاں نے سکیموں میں پبلک ویلفیئر اور ہارٹی کلچر کو مدنظر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مجوزہ ترقیاتی سکیموں کے سروے اور تخمینہ کی تیاری کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔
ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے موثر حکمتِ عملی اپنائی جائے۔اجلاس میں مختلف منصوبوں کی پیشرفت، بجٹ تخمینے اور عملی نفاذ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مجوزہ سکیموں کے فوائد، چیلنجز اور ممکنہ حل پر غور کیا گیا۔
مزید برآں عوامی فلاح و بہبود کو مدِنظر رکھتے ہوئے ان سکیموں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور شفافیت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل کے اجلاسوں میں پیشرفت کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا تاکہ منصوبوں کو کامیابی سے مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے۔
اجلاس میں ایم ڈی اے، پی ایچ اے، ہائی ویز اور ترقیاتی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔