اسلام آباد،22 مارچ (اے پی پی ): ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو گا، ملک گمبھیر مسائل سے دوچار ہے اور ان کا مقابلہ کرنا اکیلے کسی کے بس کی بات نہیں، لہذا قومی یکجہتی وقت کی ضرورت ہے۔
شیر افضل مروت نے 23مارچ کے حوالے سے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا اس 23 مارچ کو پاکستان کے امن دشمنوں کو پیغام دیا جائے کہ پاکستانی عوام متحد ہے اور ہر طرح کے مسائل کا سامنا کرنے کی لئے تیار ہے ۔