اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری کے لیے سہولت چاہتے ہیں، وزیراعظم نے اہم قدم اٹھایا ہے، افضال کیانی

3

اسلام آباد، 14 اپریل (اے پی پی):سابق میئر افضال کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جو اقدامات کیے ہیں وہ وقت کی اہم ضرورت تھے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہیں سرمایہ کاری اور صنعتوں میں آسانیاں فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے افضال کیانی نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مکمل تعاون اور سہولت فراہم کی جانی چاہیے تاکہ مختلف شعبوں میں ترقی کی راہ ہموار ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ متوسط اور دیگر صنعتوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانی تیار ہیں، لیکن اس کے لیے حکومت کو مناسب سہولتیں فراہم کرنی ہوں گی تاکہ یہ صنعتیں کامیابی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔