ملتان 25 اپریل )اے پی پی): وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کی قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی سخت ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار شیخ کی سربراہی میں ریلوے انتظامیہ ملتان ریلوے کلومیٹر 41-42 لال سونہارا درمیان ریلوے اسٹیشن سمہ سٹہ – بہاول نگر ناجائزقابضین کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن میں فیاض احمد SI/SHO تھانہ ریلوے پولیس بہاولنگر، محمد اسلم SI/SHO تھانہ ریلوے پولیس سمہ سٹہ، عثمان اعجاز IOW ریلوے شیخ واہن و نفری ریلوے پولیس اور ریلوے ملازمان نے حصہ لیا۔ دوران آپریشن 16 مرلہ کمرشل ریلوے اراضی مالیتی1کروڑ 70 لاکھ روپے ،1 کنال رہائشی اراضی مالیتی 90 لاکھ روپے واہ گزار کرائی گئی ۔ ڈی ایس ریلوے ملتان ذولفقار علی شیخ کا کہنا تھا کہ ملتان ڈویژن میں قبضہ مافیا سے ایک ایک انچ ریلوے زمین واگزار کروائیں گے۔