شجاع آباد، انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے بلاامتیاز تجاوزات آپریشن جاری ہے

1

شجاع آباد 24 اپریل )اے پی پی):

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے بلاامتیاز تجاوزات آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں اندرون شہر میں  اسسٹنٹ کمشنرز سورٹھ مبشر ہمراہ چیف آفیسر عمر مختار کی سربراہی میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر  نے مرکزی بازار میں تجاوزات آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں سامان قبضے میں لے لیا اور پختہ تھڑوں کو مسمار کرادیا گیا۔