لاہور 3 اپریل (اے پی پی)ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک/ عید کے ایام میں غیر قانونی مکینیکل جھولے لگانے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں ۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ عید کے ایام میں ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں اور 2 غیر قانونی طور پر مکینیکل جھولے لگانے والے افراد کو گرفتار ر کے دونوں افراد کے خلاف استغاثہ جمع کروا دیا گیا۔
ڈی سی لاہورنے کہا کہ عید کے ایام میں عوامی پارکوں اور تفریحی علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم مینکیکل جھولوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر رکھی تھیں،انہوں نے کہا کہ انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کی ہرگز کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔