لوک ورثہ،سمندر پار پاکستانیوں کے اعزاز میں ثقافتی فوڈ فیسٹیول ، لوک موسیقی کا اہتمام

1

‎اسلام آباد،13اپریل (اے پی  پی):اوور سیز کنونشن میں شرکت کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔

‎ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا گیا ہے۔اتوار کی شام لوک ورثہ میں سمندر پار پاکستانیوں کے اعزاز میں ثقافتی فوڈ فیسٹیول اور لوک موسیقی کا اہتمام کیا گیا ۔کنونشن کا افتتاحی اجلاس  14 اپریل کو ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ شرکت کریں گے۔

‎کنونشن میں ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، نادرا ، او پی ایف،سٹیٹ بینک اور ایف بی آرسمیت دیگر کئی ضمنی اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔