ملتان:گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات پر ملتان کے شہریوں کو اچھی سفری سہولیات دینے کے لئے ایم ڈی اے انتظامیہ سرگرم

0

ملتان ،30 اپریل (اے پی پی ):گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات پر ملتان کے شہریوں کو اچھی سفری سہولیات دینے کے لئے ایم ڈی اے انتظامیہ سرگرم،ہماری کوشش ہے کہ ملتان کے شہریوں کے لئے جدیدبا وقار اور بروقت ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر کریں۔ ویڈا بس سٹاپ اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ ایم ڈی اے کی جانب سے یہ اقدام شہریوں کی زندگی آسان بنانے اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش ہے۔ملتان شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے شہریوں کے لئے اچھی خبر۔پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے افراد کو سخت موسمی حالات  میں بہترین سفری سہولیات مہیاء کرنے کے لئے بس سٹاپ بنانے کا کام شروع کر دیا گیاہے۔ملتان شہر میں ایم ڈی اے11 مختلف مقامات پر بس سٹاپ تعمیر کر رہا ہے ۔ ابتدائی طور پر نشتر روڈ اور ڈیرہ اڈا چوک پر بس سٹاپ کا کام شروع کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نےنشتر روڈ اور ڈیرہ اڈا چوک پر زیر تعمیر بس سٹاب کے وزٹ کے دوران کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے بس سٹاپ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل اور ڈیزائن کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم احمد خان کو ہدایت کی کہ ویڈا بس سٹاپ کی تعمیر میں معیار سہولت اور پائیداری کو مقدم رکھا جائے،تاکہ عوام کو طویل المدتی سہولت فراہم ہو۔