لاہور 28 اپریل ( اے پی پی ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی طرف سے ستارہ امتیار حاصل کرنے والے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ کا انعقاد کیا گیا ۔عشائیے کی تقریب میں سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی،ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد بھی شریک تھے ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے 23 مارچ کو صحافی کامران شاہد،منیب فاروق اور نصر اللہ ملک کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیاسینئر صحافی سلمان غنی اور مزمل سہروری کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صحافیوں کو انکی پیشہ وارانہ صلاحیتیوں کے اعتراف میں ایوارڈ ملنا بہت بڑے اعزاز کی بات ہےحکومت پاکستان کی طرف سے صحافیوں کو ایوارڈ دینا انکی حوصلہ افزائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقائق پر مبنی صحافت کرنے والے صحافی ہمیشہ سچ بات کرتے ہیں عوام تک درست اور مستند معلومات پہنچانا ہی ایک صحافی کی اصل ذمہ داری ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافت کے لبادھے میں چھپے یوٹیومر جو اشتعال ،شرانگیزی اور جھوٹ پھیلاتے وہ کبھی صحافی نہیں بن سکتے،پنجاب حکومت صحافیوں کےلئے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی حکومت نے ایک سال میں صحافیوں کےلئے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں میڈیا ورکرز کو انکا حق دلانا اور انکی آواز بننا میں اپنا مشن سمجھتی ہوں۔