وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت آئی ٹی کے تمام شعبے ترقی کر رہے ہیں، شزہ فاطمہ

0

اسلام آباد، 30 اپریل ( اے پی پی): وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت ائی ٹی کے تمام شعبے ترقی کر رہے ہیں، پاکستان میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ماہرین موجود ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق سرمایہ کاروں کے لیے پائیدار اور منافع بخش ترقی کے لیے ماحول فراہم کر رہے ہیں،پاکستان کے نوجوانوں میں ملک کو ٹیکنالوجیکل بنانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ملک میں انقلاب برپاک کر رہی ہے ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ اٹیچلائزیشن کے فروغ میں اہم ہے۔ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ دو روزہ فورم کا انعقاد ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے پبلک پرائویٹ پارٹنرشپ کولیبریشن اور فارن کلیبریشن اس کی ترجیح کے لیے انتہائی ضروری تھا۔فورم ائی ٹی شعبہ کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ موجودہ وقت میں عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کو آسان بنانا انتہائی ناگزیر ہے۔