وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق خصوصی اجلاس

0

لاہور23 -اپریل (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔ سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں پہلی مرتبہ مانیٹرنگ رپورٹنگ اینڈ ایلویشن ڈیپارٹمنٹ کا الگ شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں جامع ڈیجیٹل ریفرل سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا اور پنجاب میں کلینک آن وہیل کیلئے نئی اورجدید گاڑیاں خریدنے کی بھی منظوری دی جس سے مئی کے آخر تک کلینک آن وہیل کی تعداد 544سے بڑھ جائے گی۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ 982مریم نوازہیلتھ کلینک کیلئے 9ہزار ڈاکٹروں کی درخواستیں وصول ہو چکی ہیں۔ 315مریم نوازہسپتال کنسلٹنٹ جوائنٹ وینچرموڈپرچلائے جائیں گے۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ مریم نوازہسپتالوں کیلئے 93درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ پنجاب میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کے 500کا پہلا بیچ 28اپریل سے فعال ہوگا۔  اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سروس بل 2025پرغور کیا گیا اور ڈرگ مینوفیکچرز، ایکسپورٹر اورڈرگ سیلز لائسنس سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیاگیا۔