وزیر خزانہ کی اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ساتھ پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر گفتگو

2

واشنگٹن ڈی سی، 25 اپریل(اے پی پی): وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف ـ ورلڈ بینک اسپرنگ میٹنگز کے دوران اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی ٹیم سے ملاقات کی جس کی قیادت مسٹر روبرٹو ہورن ویگ نے کی۔

وزیر خزانہ نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے پاکستان کے لیے ایک اہم وقت میں مالیاتی خلا کو پُر کرنے میں مدد فراہم کی۔

انھوں نے ملک کی بہتر ہوتی ہوئی میکرو اقتصادی صورتحال اور حکومت کے جاری پرائیوٹائزیشن پروگرام کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا، جس کا مقصد نجی شعبے کی شرکت کو بڑھانا اور اقتصادی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

وزیر خزانہ نے فچ کی طرف سے پاکستان کے کریڈٹ ریٹنگ کی حالیہ اپ گریڈ کے نتیجے میں پاکستان کے بین الاقوامی سرمایہ کاری بازاروں میں واپسی کی خواہش کا اظہار کیا، جسے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی ایک مثبت خارجی توثیق قرار دیا۔