وفاقی وزیرِ خزانہ کی آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا سے ملاقات

1

واشنگٹن ڈی سی، 25 اپریل(اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا جہاد اذور سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ نے آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے پاکستان کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) کے تحت پہلے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے تحت نئے انتظام پر اسٹاف لیول معاہدہ کیا۔

وزیرِ خزانہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے، پچھلے ڈیڑھ سال میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

انھوں نے کہا کہ فچ کی جانب سے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ملک میں کی جانے والی کامیاب اصلاحات کی بیرونی توثیق ہے۔