وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیرِ سرپرستی ماہرین کی عالمی کانفرنس کا کامیاب انعقاد

2

اسلام آباد، 08 اپریل )اے پی پی): وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیرِ سرپرستی ماہرین کی عالمی کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پولٹری صنعت عالمی غذائی تحفظ کا اہم ستون ہے، پولٹری کی فلاح و بہبود، کسانوں کے روزگار اور خوراک کی سلامتی سے جڑی ہے، ماحولیاتی تبدیلی اور ابھرتی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پولٹری ہیلتھ مینجمنٹ میں جدید اور پائیدار طریقوں پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ دنیا بھر سے ممتاز ماہرین کی شرکت سے عالمی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

انھوں نے کہا کہ صحت مند پولٹری نظام، مستحکم معیشت کی ضمانت ہے،کانفرنس نہ صرف سیکھنے کا موقع ہے بلکہ عملی اقدامات کی دعوت بھی ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پولٹری سیکٹر میں پائیداری اور انسان دوست پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوۓ

دیہی فارمز سے شہری مراکز تک پولٹری کا کردار مزید مضبوط بنانے کی اپیل کی۔