وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب  سے ترک وزیر خزانہ محترم مہمت شیمشیک کی ملاقات

4

واشنگٹن ڈی سی، 24 اپریل (اے پی پی ): وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف۔ورلڈ بینک اسپرنگ اجلاس کے موقع پر ترکی کے وزیر خزانہ محترم مہمت شیمشیک سے ملاقات کی۔

وزیر خزانہ نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی وسیع گنجائش پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ موجودہ تجارتی و سرمایہ کاری کی سطح دونوں ممالک کی صلاحیت کے مطابق نہیں ہے۔

انہوں نے ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پاکستان کے ڈیری، پنیر اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔

وزیر خزانہ نے ترک حکومت کی ہائی ٹیک شعبوں میں جدت اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے کی پالیسی کو بھی سراہا۔