لاہور، 28 اپریل (اے پی پی): پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بیٹنگ و بولنگ دونوں شعبہ میں ہماری ٹیم پاور پلے یا پہلے چھ اور میں کارکردگی نہیں دکھا سکی جس کی وجہ سے میچ کا جھکاؤ حریف ٹیم کی طرف منتقل ہوا،میچ میں بہتر فیلڈنگ کا بڑا کردار ہوتا ہے اور ہماری فیلڈنگ معیار کے مطابق نہ تھی۔
کوئٹہ گلیڈییٹرز اور پشاور زلمی میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی میچ میں شروعات بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے اگر شروعات اچھا ہو تو وہ میچ میں گرفت مضبوط رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پچ کی صورتحال اتنی مشکل نہ تھی جس کا مقابلہ نہ کیا جا سکتا امید ہے آئندہ میچوں میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کا کمبینیشن اچھا ہے اور ہماری ٹیم میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے۔
ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ صائم ایوب لمبے وقفے کے بعد دوبارہ پچ پر اترے ہیں ان کی فارم میں واپس آنے میں ٹائم لگے گا صائم ایوب جب بھی آؤٹ ہوا وہ جلدی میں وہ ہے، تجربے کا ساتھ ساتھ وہ سیکھ لیں گے ۔
بابر نے کہا کہ اگر کارکردگی نہ دکھا سکیں تو پہلے باؤلنگ یا بیٹنگ کرنے سے فرق نہیں پڑتا جب صحیح نہیں کھیلیں گے تو نتائج منفی ہی سامنے آئیں گے۔ اپنی طرف سے 100 فیصد کوشش کرتا ہوں کہ بہتر سے بہتر کھیل سکوں۔