پاکستان ہر لحاظ سے ایک محفوظ ملک ہے۔صوبائی وزیراقلیتی امور

3

لاہور 16 اپریل (اے پی پی): صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے رات گئے گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عارف قریشی اور ایس ڈی پی او حسن ابدال فراست علی نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ صوبائی وزیر نےویساکھی کے موقع پرسکھ یاتریوں سے بھی ملاقات کی اور گردوارہ کے سیکیورٹی اورانتظامی امور کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ہر لحاظ سے ایک محفوظ ملک ہے۔

 صوبائی وزیراقلیتی امور نے کہا کہ  ویساکھی کےموقع  پر سکھ یاتریوں کو ہر قسم کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔صوباٸی وزیراقلیتی امور نے کہا ساڑھے سات ہزار کے لگ بھگ سکھ یاتری پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔