گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آبائی علاقہ میں کارکنان، پارٹی عہدیداران اور معززین علاقہ کیساتھ عید منائی

4

لاہور، یکم اپریل(اے پی پی): گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور ان کے صاحبزادے فیضان حیدر خان نے اپنے آبائی علاقہ ڈھرنال ضلع اٹک میں عید کے موقع پر عوام، کارکنان، پارٹی عہدیداران اور معززین علاقہ کیساتھ عید منائی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کی جانب سے لوگوں کی لذیذ کھانوں،  اور مختلف مشروبات سے تواضع بھی کی گئی۔لوگوں نے گورنر پنجاب کا گورنر ہاوس کے دروازے پارٹی ورکرز اور عوام کے لیے کھولنے کے اقدام کو سراہا۔

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر بے سہارا، مفلس اور ضرورت مند افراد کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے کیونکہ عید کا دن مسرت، محبت، اخوت اور باہمی اتفاق کا پیغام لے کر آتا ہے، ہمیں اپنے تمام تر ذاتی اختلافات کو بھلا کر ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے آگے بڑھنا ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ہمارا مذہب اسلام امن و سلامتی، برداشت، تحمل اور نادار افراد کی مدد و اعانت کا درس دیتا ہے، اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہی ایک فلاحی معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔