آرمی چیف سید عاصم منیر کا شکریہ کہ انہوں نے ملک دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔تاجران فیصل آباد

13

فیصل آباد  13 مئی (اے پی پی):فیصل آباد کے تاجران نے کہا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر کا شکریہ کہ انہوں نے ملک دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔پاکستان کی مسلح افواج کی بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر اور کامیاب کاروئیاں کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

فیصل آباد کے مشہور و معروف کاروباری علاقہ ڈی گراوئنڈ حسن شاپنگ مال کے تاجران رضا علوی، شاہد لطیف،محمدعابد خاں نے اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ہو یا ملکی دفاع کے معاملات ہوں ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک انڈیا لڑائی کا جو معاملہ پیش آیا ہے اس میں پاک فوج نے اپنی پوری ذمہ دارای کا ثبوت دیا ہے اور ہم ہر قسم کی صورت حال میں پاک فوج کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہادت کا جزبہ مسلمان کا سب سے بڑا ہتھیار ہے اور پاک فوج کا ہر جوان اس جزبہ سے سرشار ہے۔ہماری مسلح افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔پاک فوج نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان اور پوری قوم کی حفاظت کے لئے وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد۔ایک تاجر نے کہا کہ اب ہم مطمئین ہو کر سوتے ہیں کہ انڈیا اب کسی قسم کی شرارت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آج ان کی بدولت مکار دشمن منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں، ہمیشہ ساتھ رہیں گے اور یقین دلاتے ہیں اگر کبھی ملک کو ہماری ضرورت پڑی تو اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔دشمن کو کسی کام کا نہیں چھوڑیں گے۔ پاک فوج سے مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

پاک فوج سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے والوں میں امیر احمد نیازی،شاہد اقبال،میاں فیصل اور خواجہ جواد نے بھی پاک فوج سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔