ملتان، 14 مئی (اے پی پی): آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اللہ کاشکر اداکرنے اورپاک فوج کے ساتھ اظہارتشکر منانے کے لیے حاجی کیمپ ملتان میں”سکاﺅٹس ہردم تیار”کے عنوان کے تحت تقریب کااہتمام کیاگیا۔
تقریب میں ڈویژنل اورضلعی ملتان کی سکاﺅٹس ایسوسی ایشن اورزکریااوپن گروپ کے سکاﺅٹس نے شرکت کی ۔چیئرمین فنانس کمیٹی سکاﺅٹس ایسوسی ایشن پنجاب ترس محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری آرمی نے بڑے تحمل اورحوصلے کامظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی۔ہم تمام فورسز کے جوانوں کو دل کی گہرائیوں سے سیلوٹ پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے اعلیٰ حکمت عملی سے دشمن کے دانت کھٹے کیے اوراس کے ساتھ ہی ہماری سیاسی قیادت نے بہترین سوجھ بوجھ سے کام لیتے ہوئے دوسرے ملکوں سے سفارتی رابطے بحال رکھے اوران کی حمایت حاصل کی ۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستانی عوام اپنی فوج اورحکمت کے ساتھ حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا جوڑ کرکھڑی نظر آئی ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے میڈیاکے ساتھیوں نے بھی ہرمحاذ پر انہیں منہ توڑ جواب دیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ سکاﺅٹس ہمیشہ ناگہانی حالات میں مدد کے لیے تیار ہوتے ہیں اورملتان کے سکاﺅٹس نے زلزلے اورسیلاب زدگان کے متاثرین کی بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
تقریب کے آخر میں ملک کے لیے دعا کی گئی ۔تقریب میں انچارج حاجی کیمپ اشفاق ڈوگر ،ڈاکٹرماریہ ،محمد اشفاق انصاری ،زکریا اوپن گروپ کے لیڈر سمیت دیگرنے شرکت کی ۔