ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس، حکومت کا ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے قوانین میں ترامیم کرنے کا فیصلہ

5

 لاہور، 09مئی(اے پی پی):وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ، سی اینڈ ڈبلیو اور پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ عمران سکندر بلوچ نے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر تمام اضلاع کی مختلف شاہراہوں پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیااور شاہراہوں پر مقررہ حد تک لوڈ مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غورکیا گیا ۔ صوبائی وزرا ء نے متعلقہ محکموں کے افسران کو جلد از جلد ورکنگ مکمل کرنے کی ہدایت۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ گڈز ٹرانسپوٹ سے جڑے کاروبار کو ریگولیٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے قوانین میں مناسب ترامیم کی جائیں گی۔ وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ شاہراہوں کی حفاظت کیلئے ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدآمد کرانا ناگزیر ہو چکا ہے، انھوں نے کہا کہ شاہراہوں کو اوور لوڈنگ کے باعث ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لیے مقررہ ایکسل لوڈ پر عمل درآمد ضروری ہے۔