بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے زیر اہتمام 1432 ویں نئے سال کی تقریب

3

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):  بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے زیر اہتمام  1432 ویں نئے سال کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کے سفارت کاروں  نے شرکت کی۔

تقریب میں پنجابی، سندھی، بلوچی، گلگت بلتستان، پشتواور  کشمیری کے فنکاروں  نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

 تقریب میں سیکریٹری اطلاعات و نشریات امبرین جان نے  اپنے خطاب میں کہا کہ  ایونٹ کروانے پر بنگلہ دیش کے سفیر کا  شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میں نے 6 سال ڈھاکہ میں گزارے اور  ہرسال  اس پہیلا بوئی شک ایونٹ کو  قریب سے دیکھا  اور مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن ڈھاکہ میں ہم اس ایونٹ کو بھر پور طریقے سے مناتے تھے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ میڈیا ، ثقافت اور دونوں ممالک کی عوام کے درمیان تعلقات بڑھانے کا خواں ہے۔