راولپنڈی، 08 مئی (اے پی پی): کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان سعود شکیل نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیمیں ٹرافی حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن اس دن جو پرفارم کرتا ہے وہی جیتتا ہے۔میں نے اپنی اننگز کو یہ سوچ کر نہیں کھیل رہا کہ میں نے قومی ٹیم کو جوائن کرنا ہے جس نمبر پر بھی کھیل رہا ہوں اپنی ٹیم کے لیے پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
سعود شکیل نے کہا کہ کرکٹ میں رویہ بہت اثر رکھتا ہے،جس طرح آپ سوچتے ہیں اس طرح کے نتائج سامنے آتے ہیں۔حسن نواز کو بہت کریڈٹ دینا پڑے گا بطور کھلاڑی وہ اوپننگ کرنا پسند کرتے ہیں لیکن ٹیم کمبینیشن پہ ان کو نمبر تین، پھر نمبر چار پر شفٹ کیا۔ بطورنوجوان کھلاڑی پریشر سچویشن کو اپنانا اور پرفارم کرنا ان کی قابلیت کا اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ بالرز کو اپنا پلان پتہ ہے اور اپنا رول بھی پتہ ہے کہ کس وقت کیسی باولنگ کرنی ہے،محمد عامر ٹیم کے بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور دنیا بھر میں لیگز کھیل کر آئے ہیں،پاکستان کے بہترین بارڈرز میں ان کا شمار کیا جاتا ہے، اگر وکٹس نہ لیں تو وہ امپیکٹ دیتے ہیں عامر کے ساتھ ساتھ باقی تمام کھلاڑی بھی اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔











