اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ فائیک  ہیسن کی پریس کانفرنس

80

راولپنڈی، 08 مئی (اے پی پی):اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ فائیک  ہیسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا اچانک مومنٹم ٹوٹاجس کی وجہ سے ٹیم میچز ہاری،ٹیم میں شاداب خان،مونرو کی کمی تو محسوس ہوئی لیکن ان کے علاوہ دوسن اور تقریبا 11 کھلاڑی پورے سیزن میں سکواڈ کا حصہ نہ بنا سکے۔ جو کہ ٹیم کے لیے ایک چیلنج تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہماری ٹیم کی پرفارمنس اس معیار کی نہ تھی،بطور آل راؤنڈر شاداب خان کی ٹیم میں کمی محسوس ہوئی۔ میچ میں اسلام اباد یونائٹڈ کی باؤلنگ میں لائن اور لینتھ دونوں معیار کے مطابق نہ تھیں۔انہوں نے کہا کہ رائلی روسو کو کریڈیٹ دینا پڑے گا انہوں نے بہت عمدہ اننگز کھیلی اور ہمارے باؤلرز کو سمجھنے کا موقع نہ دیا اور ہمارے باؤلرز پریشر میں آئے۔