جی پی ایچ اے ملتان کا جناح پارک میں  تھیم پارک بنانے کا فیصلہ

26

ملتان   30 مئی )اے پی پی):ڈی جی پی ایچ اے ملتان نے جناح پارک  میں تھیم پارک بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پارک کو بحال کیا جائے گا۔پارک کو شہر کا خوبصورت امیوزمنٹ (Amusemant)پارک بنایا جائے گا پارک میں ڈائنر سارز اور دیگر جانوروں کے مجسمے لگائے جائیں گے جمپنگ اور دیگر جھولے بھی نصب کیئے جائیں گے واٹر سلائیڈز اور فوڈ کورٹس بھی بنیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے جناح پارک بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا اس موقع پر معروف ملٹی نیشنل کمپنی کے نمائندے،ڈائریکٹر انجینئرنگ،ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر بھی موجود تھے۔

 ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے مزید کہا کہ پارک سے ملحقہ کرکٹ اور پیڈل کورٹ کی تعمیر جاری ہے۔تھیم پارک بنانے کے لیئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے جناح پارک کو فیملی پارک بنایا جائے گا جس میں خواتین اور بچوں کی تفریح کا بھرپور ساماں ہوگا اُنھوں نے مزید کہا کہ شہر کے پارک بہتری کی جانب گامزن ہیں۔