حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا محکمہ صحت پر خصوصی فوکس

2

ملتان یکم مئی (اے پی پی ): ہسپتالوں میں شہریوں کو مثالی طبی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات جاری ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی یکم مئی کی چھٹی کے روز اچانک شہباز شریف ہسپتال آمد مخلتف شعبوں ،فارمیسی کی انسپکشن کی اور وارڈز کا معائنہ کیا۔اور ادویات کا سٹاک چیک کیا اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور کہا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا صحت کے شعبے پر زیرو ٹالرنس ہے

اور انہوں نے کہاحکومت پنجاب نے ہیلتھ کونسل کے پلیٹ فارم سے ہسپتالوں کو وافر فنڈنگ کی ہےمحمد علی بخاری نے کہا مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے انکی دہلیز پر ادویات فراہمی جاری ہے اور کہا

فرائض میں غفلت برتنے پر کڑی محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔